کراچی: قہقہوں کے بادشاہ معروف اداکار، کامیڈین معین اختر کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔
لیجنڈ اداکار کو ہمیشہ مزاحیہ، میزبان اسٹیج اور ٹیلی ویژن کی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
معین اختر نے ساٹھ کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا . آپ نے اپنی عمدہ ادکاری سے انتہائی کم وقت میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ دلیب کمار اور امیتابھ بچن بھی آ پ کے فنکاری کے مداح تھے ۔ آپ نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا لیکن چھوٹے پردے سے آپکی وابستگی زندگی کے آخری ایام تک رہی۔
آپ کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں روزی، عید ٹرین، فیملی 93، ہاف پلیٹ اور دیگر کامیباب ڈرامےشامل ہیں۔ آپ کامیاب ادکار ہونے کے ساتھ ساتھ مقبول میزبان بھی تھے۔
آپ کراچی میں پیدا ہوئے. مادری زبان اَردو ہونے کے باوجود آپ کو انگریزی، سندھی،پنجابی،پشتو،ہندی بنگالی، گجراتی سمیت دیگر زبانوں پر مہارت حاصل تھی جو آپ کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
معین اختر کو ان کی بہترین اداکاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے سِتارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
آپ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ مصنف، گلوکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی تھے.آپ کا انتقال 22 اپریل.2011 کو کراچی میں ہوا ، مگر آپ کا فن آج بھی زندہ ہے