ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

لیہ، زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونےوالےافراد کی تعداد سترہ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لیہ : زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ ایک اور شخص چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور شخص چل بسا۔ مرنےوالوں کی تعداد سترہ ہوگئی۔ ان میں سات سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔

پولیس نے مٹھائی کی دکان کے مالک طارق اور اس کے بھائی خالد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا, جبکہ طارق کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

- Advertisement -

دکان پر کام کرنے والے ایک شخص عامر کو بھی شامل تفتیش کر لیاگیا ہے۔ دکان مالک خالد کا کہنا ہے معمول کے مطابق مٹھائی تیار کی تھی معلوم نہیں کون سی زہریلی چیز مٹھائی میں شامل ہوگئی ۔

واضح رہے کہ دو دن پہلے بیٹے کی پیدائش پر منگوائی گئی مٹھائی نے خاندان اَجاڑ دیا، زہریلی مٹھائی نے خوشیوں بھرے گھرمیں کہرام مچا دیا شاہد کے گھر منتوں، مرادوں سے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بھتیجے کی خوشی میں مٹھائی کھانے سے چھ بھائی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں اٹھائیس سالہ عرفان آٹھ سالہ شہباز اورپچیس سالہ رمضان امیر سمیت خاندان کے گیارہ افراد شامل ہیں۔

زہریلی مٹھائی سے 40 سے زائد افراد کی حالت  غیر ہوگئی تھی، پولیس نے مٹھائی کی دُکان سیل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے۔

Comments

اہم ترین

Bilal Hussain
Bilal Hussain
bilal@1990

مزید خبریں