منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے،  ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیمز کو تحفظ فراہم نہ کرنا قابل مذمت ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیم ورکرز انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، انھیں مکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔

الطاف حسین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جہاں یہ سفاکانہ واقعہ ہوا اُس علاقے کا محاصرہ کرکے قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجائے۔ الطاف حسین نے جاں بحق پولیو رضاکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ قیوم آبادمیں پولیوورکزکی شہادت پرشر مندگی اورذمہ داری قبول کرنے کے بجائے الٹا پولیوورکرزکوواقعے کاذمہ دارٹھہرایاجارہاہے۔ ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ پولیوورکرزکوتحفظ فراہم نہیں کرسکتی توانھیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑکران کی زندگیوں سے کیوں کھیل رہی ہے۔
   

Comments

اہم ترین

مزید خبریں