تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پیرس، برسلز حملوں میں مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

لندن : جمعہ کے دن دو افراد کو پیرس، برسلز حملوں میں مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان پر دہشتگردوں کو ہزاروں پاؤنڈز دینے کا الزام ہے.

تفصیلات کےمطابق دونوں ملزمان پر پیرس، برسلز حملوں میں ملوث مشتبہ شخص محمد ابرینی کو ہزاروں پاؤنڈز کی مالی معاونت کا الزام ہے جب مشتبہ شخص گزشتہ موسم گرما میں برطانیہ میں موجود تھا.

برطانوی شہری محمد علی احمد او ر بیلجیئم کے شہری ذکریا پر محمد ابرینی کو مالی معاونت کرنے کا الزام ہے.

محمد ابرینی کو 8 اپریل کو برسلز میں گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف کیاکہ 22 مارچ کو برسلز پر خودکش حملہ آوروں کے ساتھ ویڈیو میں ٹوپی پہنے ہوئے نظر آنے والا شخص ملزم ہے ، حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے.

ملزم محمد ابرینی پر نومبر میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے جس میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے.

احمد اور ذکریا نےجولائی میں محمد ابرینی سے برمنگھم شہر میں ملاقات کی اور اسے رقم دی جس کو دہشتگردی کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جانا تھا.

واضح رہے کہ تینوں ملزموں کو اسی مہینے گرفتار کیا گیا اور اب تک ان کے نام، پیدائش اور پتوں کی تاریخوں کی تصدیق کے لئے تفتیش ہوئی ہے، پولیس نے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ لے لیا ہے اور اب 13 مئی کو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا.

Comments

- Advertisement -