جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پولیس اہلکار کو تھپڑرسید کرنے کی پاداش میں سابق چیئرمین سینٹ کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینٹ کے داخلی دروازے پر پولیس اہلکارکو تھپڑ مارنے کی پاداش میں سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے مرگلہ تھانے میں آج بروز بدھ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء نیئر بخاری جب سینٹ کے دروزے پر پہنچے تو وہاں تعینات پولیس اہلکار نے انہیں تلاشی کے لیے روکا، پولیس اہلکارکے مطالبے پرسیخ پا ہوکرسابق چیئرمین سینٹ نے مذکورہ اہلکارکو تھپڑرسید کردیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

- Advertisement -

آئی جی اسلام آباد نے اس سلسلے میں فوری ایکشن لیتے ہوئے نیئربخاری کی گرفتاری کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا رویہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ آئی جی نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین کو پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیشِ نظرتمام سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے اور نیئر بخاری نے جس پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کیا وہ معمول کی چیکنگ ڈیوٹی پرتعینات تھا۔

پولیس اہلکار نے واقعے کے خلاف اسلام آباد کے مرگلہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں اس نے پی پی رہنما اور سابق چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں