کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اصغر علی جونیجو کے دفتر میں ایک ملازم نے فائرنگ کرکے دوسرے کو قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کی اولڈ کے ڈی اے بلڈنگ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اصغر علی جونیجو کے دفتر میں دو ملازمین کا آپسی تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس پر شوکت نامی ملازم نے ریاست علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی اور ملزم شوکت کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے اسلحہ سندھ سیکریٹریٹ کے اندر کیسے منتقل کیا گیا، واقعے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔