کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد ایم کیو ایم سابق کارکن نکلا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیرو پرحملے کی منصوبہ بندی اور ریکی کرنے والا دہشت گرد ایم کیوایم کا سابق کارکن نکلا۔
انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتاردہشت گرد سید محمد مرتضیٰ عرف بے نام عرف ابو ہریرہ عرف معاویہ نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
گرفتاردہشت گرد ماضی میں ایم کیو ایم کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آل پاکستان متحدہ قومی موومنٹ آدم جی سائنس کالج کا یونٹ انچارج، اے پی ایم ایس او نارتھ ناظم آباد یونٹ 174 کا کارکن اور اے پی ایم ایس او سیکٹر ایف کا سیکٹر ممبر رہا اور پھر ایم کیو ایم چھوڑ کر القاعدہ برصغیر میں شمولیت اختیار کرلی۔
گرفتار دہشت گرد نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے کلعدم تنظیم کے لیے نائن زیرو پر حملے کی ریکی اور متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔