اشتہار

دمشق: ادلب کے مہاجر کیمپ پر فضائی حملہ، 30 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شام میں جنگ بندی کے باوجود پرتشددکارروائیاں جاری ہیں۔ ادلب کے مہاجر کیمپ پر فضائی حملے میں کم از کم 30 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے شمال میں حزب اختلاف کے زیر اختیار علاقے میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا۔ کیمپ میں مقیم زیادہ تر افراد جنگ زدہ حلب سے نقل مکانی کر کے آئے ہیں۔ کمونہ کیمپ پر فضائی حملے کے بعد متعدد خیمے تباہ ہوگئے۔

حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت کم از کم 30 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ شامی یا روسی جنگی طیاروں نے کیا ہے تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ امریکہ نے بھی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقوں سے جان بچا کر آنے والوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں