جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کے جلسوں میں بدتمیزی، خواتین کو پولیس کو بیان دینے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایس پی اسمعٰیل کھرک کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں بدسلوکی کا شکار ہونے والی خواتین پولیس کو اپنا بیان ضرور ریکارڈ کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی اسمعٰیل کھرک کا کہنا ہے کہ انہوں نے 100 سے زائد افراد کی تصاویر نادرا کو بھیج دی ہیں تاکہ خواتین سے بدسلوکی کرنے والوں کا سراغ لگایا جاسکے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی جانب سے بھی پولیس کی مدد کے لیے ایک میٹنگ بلائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی، وزیر اعظم کا نوٹس

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر جن رضا کاروں نے خواتین کی مدد کی تھی ان سے بھی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ خواتین سے بدسلوکی میں ملوث افراد کو شناخت کیا جاسکے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: جلسہ میں خواتین سے بدتمیزی پر عمران خان کی معذرت

اس سے قبل صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے الزام لگایا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت خواتین سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث افراد سے واقف ہے لیکن وہ پولیس سے تعاون نہیں کر رہی۔

تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری نے رانا ثنا اللہ کے اس الزام کو مسترد کہتے ہوئے انہیں چھوٹی ذہنیت کا شخص قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں