جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا حکم دیتے ہوئے تینتالیس کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سارک کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کی منظوری دیتے ہوئے 43 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

مری ہاؤس میں قیمتی پتھر اور نیا فرینچر خریدا جائے گا، اس کام کی ذمہ داری نیشنل کالج آف آرٹس کے سپرد کرتے ہوئے سارے کام مکمل کرنے کے لئے آٹھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ سارک سمٹ کے نام پر وزیر اعظم اپنا گھر سجا رہے ہیں، ذاتی گھر کی تزئین و آرائش کے لئے سرکاری خزانے سے پیسے لینا شرمناک عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی راولپنڈی اسٹیٹ کے نام پرعوام کے گیارہ ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں، جب لیڈرعوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال کریں گے تو عوام پھر ٹیکس کیوں دیں؟

وزیر اعظم کی صاحبزادی نے جوابی ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ابھی عمرہ ادا کر کے واپس آئے ہیں جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں،اب سرکاری گھر بھی شریف فیملی کی ملکیت ہوگیا۔

ترجمان وزیر اعظم کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مری ہاؤس کو محفوظ اور مزید خوبصورت بنانے کے لئے تزئین و آرائش کا کام کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں