اشتہار

پاناما پیپرز: آرمی چیف کا وزیراعظم پر معاملہ جلد حل کرنے پرزور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے وزیراعظم نواز شریف پر پاناما پیپرز کا معاملہ جلد ازجلد حل کرنے پر زو رد یا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج بروز منگل وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں اہم شخصیا ت نے پاناما پیپرز سمیت اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ پانامالیکس کے اثرات ملک کی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پرپڑرہے ہیں۔

آرمی چیف نے وزیراعظم پر زورد یا ہے کہ پاناما پیپرز کا معاملہ جلد ازجلد حل کیا جائے۔

آئی سی آئی جے نے گزشتہ رات پاناما پیپرز سے ایک اور فہرست شامل کی تھی جس میں دنیا بھر کے مقبول نام شامل ہیں جو کہ دو لاکھ سے زائدخفیہ آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

پانامہ لیکس کی جانب سے جاری کردہ دوسری فہرست کے بعد اس میں شامل پاکستانیوں کی تعداد لگ بھگ 400 ہوگئی ہے جن میں کئی پاکستانی سیاستدان، جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن، وزیراعظم کی بیتے اور بیٹی اور کئی بڑے کاروباری اور سرکاری نام شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں