ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر و سابق کپتان وسیم اکرم کے مداح نکلے ۔
اداکار نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پرستاروں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے بہت بڑے پرستار ہیں ۔
Wasim akram https://t.co/p6oxluXVww
— Shahid Kapoor (@shahidkapoor) May 9, 2016
واضح رہے اس سے قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ وسیم اکرم کے خلاف کھیلنے سے گھبراتے ہیں ۔شاہد کپور نے پرستاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انھیں ہم وطن کرکٹ کے کھلاڑیوں میں سچن ٹنڈولکر ، ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کا انداز بے حد پسند ہے، تاہم انکے پسندیدہ کھلاڑی وسیم اکرم ہی ہیں ۔
Sachin the legend. Dhoni the best captain we have had. Virat the best chaser in the world. https://t.co/uoAhvh90zF
— Shahid Kapoor (@shahidkapoor) May 9, 2016
خیال رہے اداکار شاہد کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”اڑتا پنجاب“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اڑتا پنجاب میں طویل عرصے کے بعد شاہد کپوراور کرینہ کپور ایک ساتھ بڑی سکرین پر نظر آئیں گے، شاہد کپور کی اڑتا پنجاب 17جون کے روز سینما گھروں کی زینت بنے گی۔