تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قراردے دیا

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری مجرم قراردے دیا، جائیداد ضبط کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے خلاف اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سے سابق صدر کی گرفتاری کی بابت استسفارکیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’پرویزمشرف ملک سے باہرجاچکے ہیں لہذا ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہے‘‘۔

عدالت نے کہا کہ اگر ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہے تو ضابطے کے مطابق سابق صدرکی جائیداد کی ضبطی اورضامن کی ضمانت بھی ضبط کی جائے گی۔

پرویز مشرف کے ضامن بریگیڈیئر (ر) راشد قریشی نے 25 لاکھ روپے زرِ ضمانت جمع کرایا تھا جسے ضبط کیا جارہا ہے اور ان کی جائیداد بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات ایف آئی اے سے طلب کرلی ہیں تاکہ قانون کے مطابق اسے ضبط کیا جاسکے۔

عدالت نے مزید کاروائی کے لیے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ وفاق کی جانب سے نام ای سی ایل سےنکالنےکےبعد سابق صدربیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ کے اوائل میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کے دوران اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادرمیمن نے بھی سابق صدر کی بیرونِ ملک روانگی پراظہارِ برہمی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -