اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سندھ میں بلدیاتی الیکشن: پیپلزپارٹی سرفہرست، ایم کیو ایم دوسرے نمبرپر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کی1735میں سے 1647یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی8235مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ مکمل ہوگیا،پیپلزپارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ،جبکہ ایم کیو ایم دوسرے نمبر رہی ۔

مجموعی طور پر9882منتخب نمائندوں حق رائے دہی استعمال کیا اور10ہزار سے زائدامیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا،نصف کے قریب نشستوں پرامیدوار پہلے ہی بلامقابلہ ہوچکے تھے جن کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں آج خواتین، نوجوان،کسان اور اقلیتوں کی مخصوص نشست کے لیے پندرہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان انتخابی معرکہ ہوا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ میں یونین کمیٹیوں اور یونین کمیٹیوں کی تعداد1735ہے ،جن میں یونین کونسلیں 1175اور 560یونین کمیٹیاں ہیں ۔ان میں سے88یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں پولنگ24مئی کو ہوگی اور1647یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں خواتین کی2 ،نوجوان، کسان مزدوراور اقلیت کی ایک ایک مخصوص نشست کے لئے بدھ کوپولنگ ہوئی ۔

9882منتخب نمائندوں نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا یا امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور 10ہزار سے زائد امیدوار میدان میں تاہم40ہزارسے زائد نشستوں پرامیدوار بلامقابلہ قرارہونے کی وجہ سے تقریباً 4ہزار سے زائد نشستوں کے لئے 6ہزار سے زائد امیدواروں کے مقابلہ ہوا ۔

جن نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی ان میں 3294خواتین ، 1647نوجوانوں کی نشستیں ،1647کسان مزدورکی نشستیں اور1647نشستیں اقلیت کی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق 5ہزار سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پیپلزپارٹی سب سے آگے رہی ، جبکہ ایک ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ دوسرے نمبر اور مسلم لیگ (ف) تیسرے نمبر رہی ، جبکہ دیگر جماعتیں اور آزاد امیدوار 1500سے زائد نشستیں حاصل کر سکی ہیں۔

واضح رہے 88 یونین کمیٹیوں پر ابھی الیکشن ہو نا باقی ہیں جو کہ 24 مئی کو منعقد ہوں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں