اشتہار

آرمی چیف نے پانچ دہشت گردوں کی سزائے موت کی فیصلے کی توثیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پانچ دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےپانچ دہشتگردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی، دہشتگرد سبین محمود قتل،صفورا بس حملے اورصالح مسجد دھماکے میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے افراد میں طاہر حسین، سعد عزیز، اسد الرحمان، محمد اظہر اور ناصر شامل ہیں، سزائے موت پانے والے افراد نے عدالتوں میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے اور پانچوں مجرمان کا تعلق القاعدہ سے ہے ۔

- Advertisement -

ملزمان کی کاروائیاں اور اعتراف

attack-3

کراچی کے علاقے آرام باغ میں واقعہ بوہری جماعت صالح مسجد 20 مارچ کو دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

sabeen

چوبیس اپریل 2015 کو ڈیفنس فیز ٹو میں دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں معروف سماجی رہنما سبین محمود کو قتل کیا گیا تھا۔

attack-2

جبکہ 13 مئی 2015 کو صفورا گوٹھ پر اسماعیلی برادری کی بس کو یرغمال بنا کر بس میں سوار افراد کے سروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

attack-1

واضح رہے طاہر منہاس پر 9 افراد ، سعد عزیز 10، اسد الرحمن 4، ناصر اور اظہر نے پانچ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں