جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اٹالین اوپن ٹینس: نڈال، مرے اور جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سیڈڈ کھلاڑیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ رافیل نڈال، اینڈی مرے اور نواک جوکووچ نے اٹالین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے برازیل کے تھومس بیلوسی کو تیسرے راؤنڈ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ پہلا سیٹ نواک جوکووچ 0-6 سے ہار گئے مگر دوسرے اور تیسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 3-6 اور 2-6 سے کامیابی سمیٹ لی۔

اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے نک کرگس کو شکست سے دو چار کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جرمنی چارڈی کو تیسرے راؤنڈ میں زیر کیا۔

سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست سے دو چار ہوگئے۔ انہیں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے 6-7 اور 4-6 سے شکست دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں