اشتہار

ارجنٹائن : سابقہ صدرکیرستینا کیرشنر پر فراڈ کا الزام، اثاثے منجمد

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس: سابقہ ارجنٹائن صدر کیرستیناکیرشنر کے اثاثوں کو منجمد کر دیاگیا، اُن پر سینٹرل بینک کے زرمبادلہ میں خردبرد کرنےکا الزام ہے.

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جج کلاڈیو بوناڈیو کے ایک بیان کے مطابق مالی آپریشن میں خرد برد کو انجام دینے کے لیے وزیر معیشت کو سابق صدر کی جانب سے ہدایات دی گئیں.

جج بوناڈیو نے سابقہ صدر کے ایک لاکھ ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا.

- Advertisement -

سپریم کورٹ کے جج کلاڈیو بوناڈیو نے سابقہ صدر کے وزیر معیشت، مرکزی بینک کے صدر سمیت 12 افراد پر خرد برد کے الزام کے تحت ان کے اثاثوں کو منجمد کرکے تحقیقات کا حکم دیا.

سابقہ ارجنٹائن صدر کیرستیناکیرشنر2007 سے 2015 تک صدر کے عہدے پر فائز تھیں، 2015 کے آخر میں ان پر مرکزی بینک سے سستا ڈالر فروخت کر کے مانیٹری اتھارٹی کو نقصان پہچانے کا الزام ہے.

موجودہ حکومت کے مطابق کیرستیناکیرشنر نے لاطینی امریکہ کی تیسری بڑی معیشت کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے.

سریم کورٹ کے جج کا شمار کیرستیناکیرشنر کے ناقدین میں سے ہوتا ہے ماضی میں سابقہ صدر کی جانب سے بوناڈیو کو عہدے سے معطل کرنے کی کوشش کی گئی تھی.

یاد رہے سابقہ صدر کو خردبرد کے مقدمے سمیت ایک اور مقدمے کاسامنا ہے جس میں ان پر خاندان کی جائیداد میں غبن کرنے کا الزام شامل ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں