اشتہار

امریکہ اور عالمی طاقتیں لیبیا کو اسلحہ فراہم کرنے پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ اور عالمی طاقتوں نے لیبیا کو داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے لیے اسلحہ فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں نے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں قیام امن کی خاطر طرابلس کی عالمی حمایت یافتہ حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اقدام کا مقصد لیبیا میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: بغداد میں داعش کا گیس فیکٹری پر حملہ، 14 افراد ہلاک

اس موقع پر امریکی خارجہ سیکریٹری جان کیری کا کہنا تھا کہ لیبیا میں ایک جائز اور قانونی حکومت ہے چنانچہ یہ فیصلہ درست ہے۔

- Advertisement -

لیبیا پر اس وقت اسلحے کی فراہمی پر پابندی عائد ہے۔ خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ہتھیار وہاں فعال جنگجوؤں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ارکان نے لیبیا کی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے کی تجویز کی حمایت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: پالمیرا کے تاریخی کھنڈرات، داعش کے ہاتھوں تباہی سے قبل اور بعد میں

دوسری جانب امریکہ کی خصوصی افواج شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنطیموں سے نمٹنے کے لیے لیبیا میں ہی موجود ہے۔ لیبیا میں بھی اس وقت داعش کے اندازاً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں