جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں باسکٹ بال کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کے لیے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم ’’ہاف گرل فریںڈ‘‘ کے لیے ان کی اور ساتھی اداکار ارجن کپور کی اسپورٹس ڈائریکٹر رابرٹ ملر کی زیر نگرانی میں سخت ٹریننگ جاری ہے۔

شردھا کپور نے ٹریننگ کے حوالے سے بتایا کہ ’’ایک کلاس حاصل کرنے کے بعد میں کئی بار بال کو باسکٹ میں پھینکنے میں کامیابی حاصل کی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل سخت محنت کررہی ہوں جس کی وجہ سے میرے پٹھوں میں شدید درد ہے، کھانے پینے میں خاص طور پر احتیاط کے ساتھ توانائی پیدا کرنے والی غذاؤں کا استعمال کر رہی ہوں۔

قبل ازیں اداکارہ نےفلم اے بی سی ڈی 2 کے لیے ڈانسنگ ، عاشقی ٹو کے لیے گائیگی اور فلم باغی کے لیے کراٹوں کی ٹرینگ حاصل کی ہے۔

فلم ہاف گرل فرینڈ چیتن بھگت کے ناول سے ہی بنائی گئی ہے، جس میں اداکار ارجن کپور اور اداکارہ شردہ کپور اپنی اداکاری کے جرہر دکھائیں گے۔

امید کی جارہی ہے کہ  یہ فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں