اشتہار

ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے مضبوط ترین حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں قائم جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں جاری صدارتی الیکشن میں امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا جارحانہ کردار اور نفرت آمیز اندازِ گفتگو، امریکہ میں قائم جمہوریت اور جاری معاشی ترقی کے لیے خطرہ ہے۔

ہیلری کلنٹن جو سابقہ صدر بل کلنٹن اہلیہ بھی ہیں نے کہا کہ مجھے بہ طور اہلیہ سابقہ صدر اچھی طرح سے اندازہ ہے کہ ایک صدر کی ذمہ داری نبھانا کتنا مشکل اور کٹھن ہوتا ہے،میں اپنے تجربہ کی بناء پر اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ صدر کے منصب سے عہدہ براں ہونے کے لیے جس مستقل مزاجی،مضبوط اعصاب اور دور اندیشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے،وہ ڈونلڈ ٹرمپ میں نہیں پائی جاتیں۔

- Advertisement -

یاد رہے ہیلری کلنٹن نے 3 مئی کو بین الاقوامی جریدے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ طور صدر اہلیت کے سوال پر جواب دینے سے انکار ک دیا تھا تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا تھا کہ ’’ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی انداز سے یہ پتہ نہیں لگتا کہ وہ صدر کی ذمہ داری نبھانے کی اہلیت رکھتے ہوں‘‘

ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے امریکہ کے مضبوط ترین حلیف برطانیہ ہر تنقید کرنے اور جنوبی کوریا سے تعلقات رکھنے کی خواہش کے اظہار پر ہیلری کلنٹن نے سخت نکتہ چینی کی۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو کو غیر مفید ادارہ قرار دیتے ہوئے نیوکلیئر توانائی رکھنے والے ممالک جاپان،کوریا سے روابط بڑھانے کی کوششوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات کی مہم کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ بن گئے ہیں،اُن کے متعصبانہ رویے ،ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ممالک سے روابط بڑھانے جیسی جارحانہ سوچ اور مسلمانوں پر امریکہ آمد پر پابندی جیسے نفرت آمیز بیانات امریکہ میں قائم جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں،اور دنیا بھر میں امریکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

آخر میں ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مفید مشورے دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ صدارتی امیدوار ہوں تو آپ کو غیر ذمہ دارانہ بیانات،لاپرواہ تبصرے اور غیر ضروری گفتگو سے اجتناب برتنا چاہیے،کیونکہ آپ کے خیالات کو لوگ آپ کی پالیسی سے تعبیر کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں