جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عالمی طاقتیں گوادر میں معاملات مزید پیچیدہ بنانا چاہ رہی ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سگنل ہے،عالمی طاقتیں گوادر میں معاملات مزید پیچیدہ بنانا چاہ رہی ہیں ۔

اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا کہ حالات حکومت کے بس سے باہر ہو تے جا رہے ہیں، آئندہ چار ماہ فیصلہ کن ہیں تین سے چار ماہ میں ملکی سیاست کا فیصلہ ہو جائے گا، عید الفطر کے بعد بڑا سٹیج سجنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جان کیری کے فون پر قوم کو اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھا، دفتر خارجہ کی حالت قابل رحم ہے، بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سگنل ہے،عالمی طاقتیں گوادر میں معاملات مزید پیچیدہ بنانا چاہ رہی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی او آرز کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا، ملک میں دیگر مسائل کے حل سمیت شیعہ سنی ہم آہنگی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، بھارت امریکہ کا حاثیہ بردار بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس بھوک ہڑتال ختم کر کے مشترکہ تحریک کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جارہا ، ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں،عید کے بعد ملک میں بڑی تحریک چلنے والی ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں