لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے تینوں فارمیٹ کے لئے بائیس ممکنہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیاگیا ہے، کھلاڑیوں کا اعلان ایک سے دو روز میں میں متوقع ہے۔
دورہ انگلینڈ کے لئے فٹ اور بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اوپنر کے طور پر نوجوان سمیع اسلم ، خرم منظور اور شان مسعود کے نام شامل ہیں، مصباح الحق، یونس خان،عمران خان اور راحت علی صرف ٹیسٹ کرکٹ جبکہ اسد شفیق ، بابر اعظم ، اظہر علی اور جنید خان ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
محمد حفیظ اور یاسر شاہ فٹ ہوئے تو تینوں ٹیموں کا حصہ ہوں گے۔ محمد عامر، سرفراز احمد اور وہاب ریاض ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے،شعیب ملک صرف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ شرجیل خان، خالد لطیف ، افتخار احمد ، اور انور علی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
ذارئع کے مطابق ٹرینر نے شرجیل خان ، خرم منظور اور خالد لطیف کو فٹنس بہتر کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔