جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ بورڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے 3 سال کے لیے ہوم شیڈول کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے خلاف سیریز بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں 2 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے ہملٹن میں ہوگا۔

اگلے سال 2017 اور 18 میں پاکستانی ٹیم 3 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ نیوزی لینڈ جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 سال میں پاکستان کے علاوہ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی میزبانی بھی کرے گی۔ ایڈن پارک میں انگلینڈ کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے جانے کا بھی امکان ہے مگر بورڈ نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں