اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی شہریت فراہم کرنے والا نادرا کا اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : غیرملکی شہریوں کو پاکستانی شہریت فراہم کرنے والا نادرا کا اہلکار اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا،ملزم انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے نادرا کے اہلکار کو گرفتار کرلیاگیا، ملزم کو غیرملکی شہریوں کو پاکستانی شہریت دینے سمیت انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا.

ملزم سید افسر رضا نادرا میں بطورجونئیرایگزیکٹوتعینات تھا،جو نادرا کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے غیر ملکیوں کو پاکستانی خاندانوں کا حصہ ظاہر کرتا تھا.

ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق گرفتار نادرا کا اہلکار انسانی اسمگلنگ میں بھی معاونت فراہم کرتا تھا،گرفتار اہلکار کا نام ایجنٹوں سے تفتیش کے دوران سامنے آیا،ملزم خادم حسین نامی گروپ سے منسلک تھا.

یاد رہے اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کر کےجعلی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تیاری میں ملوث نادرا کےسینئرایگزیکٹو افسرگرفتار کیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں