لاس اینجلس : اینیمٹیڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی نمائش 8جولائی سے کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی اینیمٹیڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس آٹھ جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ فلم کی کہانی گھریلو پالتو جانوروں کے گرد گھومتی ہے۔
کتے، بلی، خرگوش اور بہت سے پالتوں جانوروں کی چلبلی حرکتوں اور شرارتوں سے بھرپور فلم ، دی سیکریٹ لائف آف پیٹس دھوم مچانے آرہی ہے۔
فلم آٹھ جولائی کو سینما گھروں کو سینما گھروں پر لگائی جائے گی، فلم میں گھریلو پالتوجانوروں کے مسائل کی بھر پور عکاسی کی گئی ہے اور انسانوں کو بتایا گیا ہے کہ جانوروں سے اچھا سلوک کریں۔
فلم کی کہانی میں ایک شخص میکس اس وقت اپنے پالتو جانور کو نظر انداز کرنے لگتا ہے جب اس کے پاس دوسرا پالتو جانور آجاتا ہے۔
اس بات پر دونوں جانوروں کی ایک دلچسپ جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ جانوروں کی شرارتی لڑائی کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی اینیمٹیڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس آٹھ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔