اشتہار

وفاقی بجٹ 17-2016 تین جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی بجٹ سال دوہزار سولہ سترہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وفاقی بجٹ تین جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اےآر وائی نیوز نے بجٹ کی بعض اہم تجاویز حاصل کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کےبجٹ میں چینی پر8 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ چینی پر سیلز ٹیکس کو کم کرکے8 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

سیمنٹ پرعائد 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی ہٹا نے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کی جگہ سیمنٹ پر ایک روپے فی کلو ٹیکس لگانے کی تجویزہے۔

- Advertisement -

زرعی ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرکے7 فیصد کرنےکی تجویز ہے۔ ادویات کے خام مال کی درآمد پرعائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔

لیپ ٹاپ اورکمپیوٹرز پرعائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ کاٹیج انڈسٹری کوسیلزٹیکس سے مستثنی کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ گوادرپورٹ کو سیلز ٹیکس اورایکسائز ڈیوٹی سے مستثی کرنے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے اورگوادر پورٹ پرچینی جہازوں کیلئے خصوصی رعایت بھی تجویزکی گئی ہے۔

امکان ہے کہ چائنا کے بحری جہازوں کو 40 سال تک ایکسائز ڈیوٹی سےچھوٹ دے دی جائے گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں