لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا۔
پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کا دورہ برطانیہ کیلئے تربیتی کیمپ ایبٹ آباد اسٹیڈیم نواں شہر میں شروع ہو گیا، کیمپ میں بیس کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کو مختلف مراحل میں ٹریننگ کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے درمیان میچ بھی کروائے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی کمزوریوں پر قابو پایا جا سکے۔
وومن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد اور برطانیہ کا موسم ایک دوسرے سے مشابہت رکھتا ہے اس لئے ایبٹ آباد میں کیمپ لگایا گیا ہے۔
قومی وومن کرکٹ ٹیم بائولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں خوب محنت کر رہی ہے تاکہ دورہ انگلینڈ میں اچھا کھیل پیش کر سکے۔