اشتہار

جنرل راحیل شریف نے ترکی میں کیثرالملکی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک حکام سے ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے فوجی مشقوں کامعائنہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدرطیب اردگان اور ترک چیف آف جنرل سٹاف ہلوسی اکار سے ملاقات کی۔

COAS1

- Advertisement -

ملاقات میں ترک صدر نے پاک فوج کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پر تعریف کی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


Chat Conversation End

علاوہ ازیں آرمی چیف نے فوجی مشقوں کامعائنہ بھی کیا یہ کثیر القومی فوجی مشقیں کل رات اورآج کی گئیں جن میں پاکستان، سعودی عرب، قطر، آذربائیجان، برطانیہ، بیلجیم اور امریکہ کے دستے شریک ہوئے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے  بڑے پیمانے پر کی جانے والی ان جنگی مشقوں کے انعقاد کو سراہا۔

COAS2

 

کثیرالملکی فوجی مشقوں میں ترکی،امریکا ،برطانیہ،سعودی عرب کے دستوں نے شرکت کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشقوں میں آرمی چیف اور پاکستانی دستوں کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے فوجی مشقوں میں موجود ہونے سے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں