تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

جنک فوڈ کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا سبب

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال نہ صرف آپ کے وزن میں اضافہ کرے گا بلکہ یہ آپ کے اندر ڈپریشن پیدا کرنے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

اس سے قبل کئی بار اس بات کی تصدیق کی جاچکی ہے کہ جنک فوڈ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

تازہ ترین تحقیق کے مطابق جنک فوڈ سب سے پہلے آپ کے وزن میں اضافہ کرتا ہے جس سے آپ کے کام کرنے کی رفتار سست ہوتی ہے، آپ صحیح کارکردگی نہیں دکھا پاتے، اور یوں آپ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس سے پہلے یہ تحقیق بھی سامنے آچکی ہے کہ ڈپریشن وزن میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ ڈپریشن میں لوگ لاشعوری طور پر زیادہ کھانے لگتے ہیں۔

نیند کی کمی کا تعلق بھی ڈپریشن اور وزن میں اضافے سے ہے۔ نیند کی کمی بھوک میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک صحتمند طرز زندگی اور متوازن غذا کا استعمال ہی ان تمام بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔

ڈپریشن کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -