اشتہار

بھارت بلوچستان، کراچی میں دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت پر تشویش ہے۔ اس کے باوجود پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ کلبھوشن خود بھی اپنی خفیہ کارروائیوں کا اعتراف کر چکا ہے۔

را پاکستان میں خفیہ کارروائیاں بند کرے، ترجمان دفتر خارجہ *

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ملک ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ پاکستان کی قربانیوں کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم بھارت کو الزام تراشی کے بجائے مثبت انداز میں مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے۔

- Advertisement -

افغان امن عمل کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام آزاد ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ افغانستان پر 4 ملکی کور گروپ اپنی جگہ موجود ہے۔ گزشتہ 15 برسوں میں طاقت کے استعمال کے باوجود امن ممکن نہیں ہوا۔ امن کے لیے تمام افغان طالبان گروپس کی میز پر آنا ضروی ہے۔

پاکستان داعش کے خطرے سے پوری طرح آگاہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ *

نفیس زکریا نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف سرجری کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کئی اہم عالمی رہنماؤں کی طرف سے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں