اشتہار

شام میں جاری حالیہ جھڑپوں میں 270 شہری ہلاک ہو گئے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: شام کی اتحادی فوجوں کی شام کے شہر "الرقہ” میں پیش قدمی جاری ہے،دوسری طرف شام کے مختلف شہروں میں باغیوں کے حملوں میں 270 معصوم شہری لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجینسی کے مطابق روس کی فضائی طیاروں کی مدد کے ساتھ شام کی اتحادی فوجوں کے دستوں کی "الرقہ” میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے، جہاں امریکہ کے حمایت یافتہ کرد جنگوؤں کے ساتھ شدید جھڑپیں جا ری ہیں۔

جھڑپوں میں 26 جنگجواور نو فوجی اہلکاروں کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، دوسری طرف شام کے مختلف شہروں میں باغیوں کے حملوں میں 270 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

شام کے سرکاری میڈیا نے بھی کل یہ دعوی کیا ہے کہ شام کے اتحادی افواج نے داعش کے زیر تسلط علاقہ اور مضبوط گڑھ "الرقہ” کی جانب پیش قدمی کر کے 26 داعشی جنگجوؤں کو ہلاک کر کے کئی کلو میٹرتک کا علاقہ واگزار کروالیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق "الرقہ” میں کی گئی حالیہ کارروائی میں شامی افواج کو روسی فضائیہ کی مدد حاصل تھی،جھڑپ کے دوران 9 شامی فوجی جوان بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب شام میں مخالف فریقوں کے مصالحتی مرکز اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مختلف اداروں نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام کے مختلف شہروں میں باغیوں کے حملے اور جھڑپوں میں 270 سے زائد شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں،اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور دیگر ادارے زخمیوں کو طبی امداد دینے اور پناہ گزین کیے لیے رہائش اور خوراک کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں