اشتہار

گولڈن ٹیمپل حملے کی 32ویں برسی،امرتسر شہرمیں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں گولڈن ٹیمپل پر حملے کو بتیس سال مکمل ہونے پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے بڑے مظاہروں کے پیش نظر امرتسر شہر میں 8ہزار پولیس و نیم فوجی دستوں کی چھ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 1984میں امرتسر میں سکھوں کی معروف مذہبی عبادت گا ہ گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج نے دھاوا بول دیا تھا،اس آپریشن کو سرکاری طور’’بلیو اسٹار آپریشن‘‘کا نام دیا گیا تھا۔

آپریشن بلیو اسٹار کے دوران نہ صرف عبادت گاہ کا تقدس پامال ہوا بلکہ گوردوارے کی تاریخی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا،جب کہ بلیو اسٹار آپریشن کے باعث پانچ سو سے زائد سکھ بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق گولڈن ٹیمپل پر فوجی حملے کی 32 ویں برسی کے موقع پر 8 ہزار پولیس اہلکاروں اور 6 نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد سے امرتسر شہر کسی چھاؤنی کی سی تصویر پیش کر رہا ہے۔

amratser

دوسری جانب کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے امرتسر سمیت لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

واضع رہے رہے کہ6 جون 1984 کو کئے گئے آپریشن بلیو سٹار میں ہلاک ہونے والے پانچ سو سے زائد افراد کی برسی اور گوردوارے پر فوجی حملے کے دن کی یاد سے اس دن سکھ برادری میں غم و غصہ کی لہر بڑھ جاتی ہے۔

amratser1

بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ گولڈن ٹیمپل آپریشن کی برسی کے موقع پر ہر سال حکومت مخالف مظاہروں میں پرتشدد واقعات ہوتے رہے ہیں،جس میں درجنوں لوگ زخمی ہو جاتے ہیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا تا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں