اشتہار

پانامہ پیپرز: ٹی او آرز کمیٹی کی مدت آج ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے ٹرمز آف ریفرنسز ’’ٹی – او – آرز‘‘ تشکیل دینے کے لیے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کی مدت آج ختم ہورہی ہے، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرزاور کرپشن کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والے پارلیمانی کمیٹی کی مدت 14 کاروباری دن مقررکی گئی تھی جو کہ بغیر کسی اتفاق رائے کے آج ختم ہورہی ہے۔

ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے اور کمیٹی کے ممبران تاحال کسی نتیجے پرنہیں پہنچے ہیں۔

- Advertisement -

دو روز قبل تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے ڈیڈ لاک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی اپنے موقف پرقائم ہیں۔

اپوزیشن نے 70 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیارکرلیے*

پارلیمانی کمیٹی کے کام کرنے کی مدت میں اضافہ کرنے کے لیے قومی اسمبلی سے تحریک منظورکرنا ہوگی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس آج سہہ پہرتین بجے منعقد ہوگا جس میں ٹی او آرز سے متعلق کمیٹی کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے عندیہ دیا ہے کہ آج شام قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی کی مدت میں اضافے کی قرارداد منظورکرالی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد ٹی او آرز کی تیاری کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سعد رفیق، انوشہ رحمان، میر حاصل بزنجو اور اکرم درانی کریں گے۔

کمیٹی کے اپوزیشن اراکین میں پیپلز پارٹی کے چوہدری اعتزاز احسن، پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور، جماعت اسلامی کےصاحبزادہ طارق اللہ، پاکستان مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں