جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کو کوریج کرنے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ پراپنی انتخابی مہم کے پروگرام کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے بعد امریکی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، ٹرمپ نے جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو اپنی انتخابی مہم کی کوریج کرنے سے روک دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی کوریج جاری رکھیں گے جبکہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں اورلینڈو حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف نفرت سے بھرپورتقریروں کاسلسلہ جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں حملے نے ثابت کردیا کہ مسلمانوں پرپابندی کا مطالبہ درست ہے۔

اورلینڈوحملے کے بعد نیو ہمشائر میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے اعلان کیا کہ صدر بنا تو ان ممالک کیلئے امیگریشن پالیسی معطل کردوں گا، جن ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد ماضی میں امریکا کیخلاف دہشتگرد حملوں میں ملوث رہ چکےہیں۔

ٹرمپ کی اسلام دشمنی پردلائی لامہ بھی خاموش نہ رہ سکے، دلائی لامہ نےکہاکہ اسلام کودہشت گردی نہیں جوڑاجا سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں