کراچی : لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف قوال اسپتال منتقل ہونے سے قبل جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام نے یہ شک ظاہر کیا ہے کہ امجد صابری کو باقاعدہ ریکی کے بعد نشانہ بنایا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق معروف قوال کے سر اور سینے پر تین گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امجد صابری کریم آباد سے لیاقت آباد 10 نمبر کی جانب جارہے تھے کہ انڈر بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔
ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 نامعلوم حملہ آوروں نے امجد صابری کی گاڑی کو نشانہ بنایا، حادثے کے وقت امجد صابری کے بھائی اور ڈرائیور موجود تھے تاہم دونوں معمولی زخمی ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لیے بند کردیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق امجد صابری اسپتال لانے سے قبل ہی دم توڑ گئے تھے۔
تدفین
عالمی شہرت یاقتہ قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کی خبر ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، امجد صابری کی تدفین کل بعد نماز ظہر پاپوش نگر قبرستان میں کی جائے گی۔
قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم
وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے قاتلانہ حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو برطرف کردیا ہے اور متعلقہ تھانے کو پولیس کی پیٹرولنگ بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے قاتلوں کو فلور گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔
گورنر سندھ نے معروف قوال امجد صابری کی شہادت میں ملوث عناصر کو ہر صورت گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معروف قوال کی شہادت شہر کا امن خراب کرنے کی گہری سازش ہے جس میں ملوث عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فوج ، رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نا فذ کرنے والے اداروں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر شہر میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنایا جسے چند مٹھی بھر مخصوص ذہنیت کے حامل عناصر خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت عوام کے تعاون سے ان سازشی عناصر کو کا میاب نہیں ہونے دیگی ۔
دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے کل ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے‘‘۔
تاہم پولیس نے تفتیش شروع کرکے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ڈی آئی جی سیٹرل نے بتایاکہ امجد صابری کوشریف آباد پل کےقریب ٹارگٹ کیاگیا، ٹارگٹ کلنگ میں تیس بورکااسلحہ استعمال ہوا۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی ڈی جی رینجرز کو فون کرکے معاملے کی رپورٹ طلب کی، دوسری جانب رینجرزنے لیاقت آباد اور اطراف کا محاصرہ کرکے لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔
شان رمضان کی فضاء سوگوار
امجد صابری اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی نشریات کاحصہ رہے، ان کے انتقال کی خبر سن کراےآر وائی ڈیجیٹل کےپروگرام شان رمضان کاسیٹ غم میں ڈوب گیا۔
امجدصابری کےبچھڑنےپرہرآنکھ آشکبار ہوگئی، اےآر وائی ڈیجیٹل کےپروگرام شان رمضان کاسیٹ غم میں ڈوب گیااندوہناک خبرسنتے ہی سب کی آنکھیں نم ہوگئیں شان رمضان کےمیزبا ن جنیدجمشیدنے ان کے لئےدعا کرائی۔
وسیم بادامی نےکہا امجد صابری تمام مسالک میں اتحاد کی علامت تھے، امجدصابری کےشان رمضان میں پڑھےگئےکلام سنائےگئےتو ہرآنکھ نم ہوگئی۔
سیاسی جماعتوں ، رہنماوں کی مذمت
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشتگردوں کے حملے میں مشہور قوال امجد صابری کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاستی اور حکومتی رٹ اور امن امان کے لیے کھلا چیلینج ہے۔
نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ کراچی کے عوام سے حقائق کب تک چھپائے جائیں گے، حکومت اور ادارے عوام کو صیح حقائق سے آگاہ کریں‘‘۔
تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ کراچی آپریشن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے، کراچی کی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کہاں ہیں رینجرز، پولیس اور حکومت‘‘ ؟
ایم کیو ایم کے سنیئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ امجد صابری بہت بڑا اثاثہ تھے وہ آج ہم سے چھین لیا گیا ہے‘‘۔
ایم کیو ایم کی جانب سے امجد صابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، دورانِ سوگ تمام سیاسی و تنظیمی سرگرم معطل رہیں گی۔
مجلس وحدت المسلمین امجد صابری کے قتل کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے
معروف شخصیات کی مذمت
دہشتگردوں نے معروف قوال امجد صابری کو ہمیشہ کی نیند سلا دیا، فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے یہ خبر کسی قیامت سے کم نہیں۔
اپنی آواز سے سحر طاری کرنے والا سب کو روتا چھوڑ گیا،امجد صابری کی موت پر پاکستان کے نامور فنکاروں کی آنکھیں بھی اشکبار ہیں، مشہور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا حضور ﷺ کی مدح سرائی کرنے والے کے قتل پر ان کا دل رو رہا ہے۔
امجد صابری کی موت پر لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ کب تک اس طرح لاشیں اٹھاتے رہیں گے معروف اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری بھی مشہور قوال کے بچھڑنے پر دل گرفتہ ہیں۔
معروف اداکار عدنان صدیقی نےکہا اب فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے بھی محفوظ نہیں رہے ، مشہور قوال کا اس طرح بچھڑ جانا پوری قوم کیلئے صدمے کا باعث ہے ، ان کے چاہنے والے پرنم آنکھوں سے سوال کرتے ہیں کہ امجد صابری کا کیا قصور تھا؟
ٹوئٹر پر مذمت
اپنی آواز سے سحر طاری کرنے والا سب کو روتا چھوڑ گیا،امجد صابری کی موت پر پاکستان کے نامور فنکاروں کی آنکھیں بھی اشکبار ہیں۔
Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif has strongly condemned terrorist attack in which famous Qawwal Amjad Sabri lost his life.
— PML(N) (@pmln_org) June 22, 2016
The scream of gun has silenced the beautiful voice of #AmjadSabri May Allah bless him in Jannat : Admin
— Imran Khan (@ImranKhanTPT) June 22, 2016
I express my deep sense of grief & sorrow over the assassination of Amjad Sabri (Qawwal). #AmjadSabri
— Dr Tahir-ul-Qadri (@TahirulQadri) June 22, 2016
SHOCKED TO HEAR THE KILLING OF MY DEAREST BROTHER AND FRIEND AMJAD SABRI May اللہ Rest His Soul In Peace امین pic.twitter.com/uYueIUigoP
— Faisal Iqbal☄ (@FaisalIqbalCric) June 22, 2016
So sad. What is this world coming to? RT @kamilashamsie: Amjad Sabri singing Bhar Do Jholi. Murdered today
— Tapu Javeri (@tapujaveri) June 22, 2016
We played cricket together last Friday,he was always smiling a kind and gentle soul. I can't believe Amjad Sabri has been taken away from us
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) June 22, 2016
RIP Amjad Sabri. Assassinated. What a mess Karachi is.
— Abbas Nasir (@abbasnasir59) June 22, 2016
Amjad sabri (qawwal) died in an attack….in shock…
— Kashif Abbasi (@Kashifabbasiary) June 22, 2016
2day #Amjad Sabri is murdered by terrorists,yesterday son of CJ SHC was kidnapped,mocks d claim of improved law& order claim by LEAs & CM
— Mohammad Anwar (@MAnwarMQM) June 22, 2016
I have no words, broken & just lost my dearest brother #AmjadSabri
May you RIP Aameen. Those who have killed him will face same from Allah— Wasay Jalil (@WasayJalil) June 22, 2016
SHATTERED, hating this News. Lost a loving & caring friend.. Pakistan Lost 1 of its finest talent… Amjad Sabri..
— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) June 22, 2016
If Pakistan is to survive, we need a complete overhaul very very very soon. #RIPAmjadSabri
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) June 22, 2016
The brutal murder of Amjad Sabri is disturbing.Please refrain from posting videos online.My thoughts & prayers are with his family
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 22, 2016
Just heard that legendary Qawal Amjad Sabri has passed away in target killing. Just can't believe it.
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 22, 2016
No words. This is extremely sad, disturbing and unacceptable specially since he had submitted an application for his protection! #AmjadSabri
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 22, 2016
Safeguarding the life & property of every citizen is the biggest responsibility of a nation's leadership. #AmjadSabri senselessly martyred
— salman ahmad (@sufisal) June 22, 2016
I am deeply grieved to learn about the martyrdom of #AmjadSabri . He was very lively person. He shall be remembered for the decades to come
— Senator Faisal Abidi (@SenFaisalAbidi) June 22, 2016
Chairman PSP Mustafa Kamal expresses sorrow and grief on the brutal assassination of #AmjadSabri in #Karachi today. @KamalPSP @PSPPakistan
— Pak Sarzameen Party (@PSPPakistan) June 22, 2016
Chairman PSP Mustafa Kamal strongly condemns the brutal murder of #AmjadSabri and demands for immediate arrest of killers. @KamalPSP
— Pak Sarzameen Party (@PSPPakistan) June 22, 2016