جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اسلام آباد : ن لیگ مرضی کا الیکشن کمیشن بناناچاہتی ہے،پرویزالٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے ن لیگ اپنی مرضی کا الیکشن کمیشن بنا کر دھاندلی کی تاریخ دہرانا چاہتی ہے.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ دھاندلی کی تاریخ دہرانا چاہتی ہے،صاف شفاف الیکشن کےلیے ووٹر،میڈیا اور سول سوسائٹی کی رائے کو پیش نظر رکھتے ہوئے صاف شفاف الیکشن کمیشن بنانا ضروری ہے.

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے تمام جماعتوں کی نمائندگی کےلیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل نو کی جائے تاکہ من پسند نتائج کےلیے من پسند ارکان کا کمیشن نہ بن سکے.

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی اپوزیشن کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد 22ویں ترمیم کے تحت عید کے بعد کرلیں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں