جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حکومت نے چینی برآمد کنندگان کے 6 ارب روپے دبالیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے چینی برآمد کنندگان کے ریبیٹ کے 6 ارب روپے دبالیے، گنے کے کاشتکاروں کی میٹھی عید پھیکی پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پیپلز پارٹی کے دور حکومت سے دو ارب 60 کروڑ روپے ریبیٹ کی مد میں دبا کر بیٹھا ہوا ہے، ذرائع کے مطابق نواز دور حکومت میں دو لاکھ 55 ہزار ٹن چینی برآمد ہوئی جس پر ری بیٹ کی رقم 3 ارب 31 کروڑ روپے بنتی ہے۔

جس کی ادائیگی تیس مارچ 2016 تک ہونا تھی جو تاحال نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کے ذمہ کاشتکاروں کے دو ارب روپے واجب الادا ہیں، حکومت ری بیٹ ادا کرے تاکہ گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی ممکن ہوسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں