کراچی : اے آر وائی فلمز ، آئی آر کے فلمز اور ایم ایچ پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش فلم جانان کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم عیدالاضحی پرریلیز کی جائے گی۔
Official Trailer of Janaan
Cast: Armeena Rana Khan, Bilal Ashraf Ali Rehman Khan, Mishi Khan and Ajab Gul…. https://t.co/anDjmPHmwW
— ARY Films (@aryfilmsary) July 1, 2016
اے آر وائی فلمز،ایم ایچ پروڈکیشن اور آئی آر کے فلمز شاندار فلم جانان لے کر آرہا ہے، فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کی کاسٹ میں ارمینا رانا ،بلال اشرف،علی رحمان ،ہائنا رحمان ،مشی خان اور عجب گل شامل ہیں۔
فلم جانان کی کہانی درحقیقت خیبرپختونخوا کی بوسیدہ رسم رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت کی عکاس ہے، فلم کے ڈائریکٹر اظفرجعفری اور پرڈیوسرز حریم فاروق، مینر حسین اور عمران رضا کاظمی ہیں۔
فلم عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔