جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی:عید کے اجتماعات پر 13500 اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کراچی میں عید پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔فورس کمانڈرکی حیثیت سےفورس کے ساتھ عید مناؤں گا۔

اے ڈی خواجہ کے مطابق عیدپر 13ہزار 5 سو اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے ایک ہزار سے زائد اجتماعات کے سیکیورٹی انتظامات کیےہیں، پولیس کی عید پر کوئی چھٹی نہیں ہوتی عیدکی نماز سب کو پڑھاتے ہیں،خود نہیں پڑھ پاتے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس امجد صابری اور اویس شاہ کیس پر مل کرکام کررہے ہیں، بدامنی پھیلانےوالوں سے لڑنا صرف فورس کا کام نہیں،شہری ہمارا ساتھ دیں تو مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے عید کے اجتماعات پر حملوں‌کا خدشہ ہے، ایک روز قبل ہی ملیر سے بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا ہے، یہ اسلحہ عید کے اجتماعات پر دہشت گردی کے لیے استعمال ہوسکتا تھا۔

مزید پڑھیں:ملیر سے بھاری تعداد میں‌ اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں