اشتہار

سعودی عرب حملوں کی تحقیقات 12مشتبہ پاکستانیوں سمیت19افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں حملوں کی تحقیقات جاری ہیں۔مدینہ اورقطیف میں حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں بارہ پاکستانیوں سمیت انیس افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ اور قطیف میں حملوں کی تحقیقات میں تیزی آگئی، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حالیہ دہشت گرد حملوں کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے مدینہ اور قطیف میں خودکش حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گردوں کے نام جاری کردیے۔

- Advertisement -

مدینہ میں حملے کا الزام سعودی شہری نائر مسلم پر عائد کیا گیا ہے، مشتبہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی گئی، سعودی شہر قطیف میں حملے کا الزام عبدالکریم اور عبدالرحمان پر لگایا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب خودکش دھماکہ کرنے والا شخص سعودی شہری تھا جو منشیات کا عادی تھا۔

واضح رہے کہ چار جولائی کو سعودی عرب کے تین شہروں میں خودکش دھماکے کئے گئے تھے ، ایک دھماکہ جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے باہر،دوسرا قطیف اور تیسرا مدینہ میں مسجد نبوی کے قریب ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں