اشتہار

ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو ملتان میں قتل کردیا گیا ہے۔

qabdeel

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر انکے بھائی نے گلا گھونٹ کر قتل کیا، آر پی او ملتان نے واقعے کی تصدیق کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، قتل میں ملوث ملزم کا نام وسیم بتایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

سی پی او ملتان اظہراکرم کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے قتل کیا، بھائی نے غیرت کے نام پر مبینہ طور پر قندیل کو قتل کیا گیا۔

qndeelfn

ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں، جہاں سے پولیس نے گولیوں کے خول بھی برآمد کیے ہیں، فورینزک ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے سربراہ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

قندیل بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی شادی کی پیشکش کر چکی تھی۔

qandelll

اس سے قبل ماہِ رمضان میں رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ ’سیلفیز‘ بھی منظرِ عام پر آئی تھیں، جن کے باعث مفتی عبدالقوی کو کمیٹی کی رکنیت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا تھا جس میں سیکیورٹی تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ قندیل بلوچ نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی شناختی دستاویزات سوشل میڈیا کے ذریعے عام کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے، انھیں دھمکی آمیز فون کالز آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ قندیل بلوچ کا شمار پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی دس شخصیات میں ہوتا تھا وہیں انکے فیس بک پر انھیں فالو کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں