ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکار ہ مادھوری ڈکشٹ اپنے دور کی کامیاب اداکارہ سری دیوی کے مقبول گانے پر ڈانس کے ذریعے سری دیوی کو خراج تحیسن پیش کریں گی.
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈانس کوئین 49 سالہ مادھوری ڈکشٹ اپنے ڈانس ریئلٹی شو کے گرینڈ فنالے میں سری دیوی کے مقبول گانے ’میرے ہاتھوں میں نونو چوڑیاں‘ پر ڈانس کرتی نظر آئیں گی.
ڈانس شو ’سو یو تھنک یو کین ڈانس‘ کی انتظامیہ کے مطابق مادھوری اس ڈانس کے ذریعے سری دیوی کو خراج تحسین بھی پیش کریں گی، جبکہ سری دیوی کے گانے کے علاوہ مادھوری دپیکا پڈوکون کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے گانے ’دیوانی مستانی‘ پر بھی رقص کرتی نظر آئیں گی.
مادھوری کے ڈانس کی کوریوگرافی گیتا کپور نامی کوریوگرافر نے کی ہے،یاد رہے کہ ڈانس شو ’سو یو تھنک یو کین ڈانس‘ کی آخری قسط آج نشر کی جائے گی.