جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

متحدہ میں‌ رہ کر کوئی گناہ نہ کیا ہو یہ ممکن ہی نہیں، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے ساتھ تیس سال گزارے ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم نے کوئی گناہ نہ کیا ہو, ہمارا ہدف انجینئرز یا ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پسا ہوا غیر مراعات یافتہ طبقہ بھی ہے نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

PSP1

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان ہاؤس میں منعقدہ پی ایس پی کے پہلے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

PSP2

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم ہلہ گلہ اور تفریح کے لیے نوجوانوں کو جمع نہیں کر رہے بلکہ ہمیں نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کے لیے جدوجہد کرنی ہے ہم آئندہ آنے والی نسل کیلئے ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جس میں عدم تحفظ کا احساس نہ ہو۔

PSP3

انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی تباہی اور بربادی کے لیے کسی فوج کی نہیں بلکہ چند بھٹکے ہوئے افراد ہی کافی ہیں۔

PSP4

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکریٹری رضا ہارون نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی وطن واپسی ہماری نسلوں کی بقاء کے لیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے صحیح جدوجہد کا آغاز ہوگا اور ہم چاہیں گے کہ ہمارے پرچم سے جو رنگ چھینے گئے ہیں وہ رنگ واپس لانا ہوں گے۔

PSP5

سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تین مارچ کو شروع ہونے والا سلسلہ آج لاکھوں افراد پر مشتمل ہوچکا ہے جو کہ بڑھتا چلا جارہا ہے آج وہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں جنہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

PSP6

انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی نے اپنی یوتھ ونگ سے روایتی طلبہ سیاست کروانے کی بجائے ملک بچانے اور اسے ترقی کی راہ پر لانے کی جدوجہد کروانی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں