تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مقررہ وقت گزرگیا، رینجرزکواختیارات میں توسیع نہ مل سکی

کراچی : سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع اور خصوصی اختیارات کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، وزیراعلیٰ سندھ نے سمری پر دستخط نہیں کیے اس کے بعد اختیارات آج 19 جولائی کی رات بارہ بجے ختم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے پاس سمری موجود ہے تاہم انہوں نے اس پر دستخط نہیں کیے ہیں اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے مشاورت جاری ہے ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے تین جولائی کو رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کے اضافے اور رینجرز کے صوبے میں قیام میں ایک سال کے اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی۔

اس سے قبل رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 روز کا اضافہ کیا گیا تھا ، اور اس طرح رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات دونوں انیس جولائی کی رات بارہ بجے ختم ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں اب رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کے بارے میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں، رینجرز کے اختیارات میں اضافہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد روک دیاگیا تھا۔

وفاقی حکومت کی مداخلت اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد اختیارات ختم ہونے کے ایک ہفتے کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی گئی تھی اور اس کا اطلاق ختم ہونے والی تاریخ سے کیاگیا تھا تاکہ ان اختیارات کو قانونی تحفظ دیا جاسکے۔

ایک دفعہ پھر معاملہ التوا کا شکار ہے ، اس بار رینجرز کے صوبے میں قیام اور اختیارات دونوں میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -