اسلام آباد : پاک بھارت سرحدی فورسز کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا، بھارت کی نمائندگی شری کرشن کمار جبکہ پاکستان کی نمائندگی ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہو گا جس کی ایک نشست 27 جولائی کو لاہور میں ہو گی ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسٹمز، امیگریشن، ریلویز اور اینٹی نارکوٹکس کے نمائنگان بھی شریک ہونگے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ 28 جولائی کو جاری کیا جائے گا پاکستانی حکام اجلاس کے دوران ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر خلاف ورزیوں کے حوالے سے بی ایس ایف حکام کو اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے۔
واضح رہے سرحدی فورسز کے اجلاس میں بھارت کی نمائندگی شری کرشن کمار جبکہ پاکستان کی نمائندگی ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی کرینگے،کشمیر میں جاری کشیدگی اور پاک بھارت بارڈر پر جاری کشیدگی کو بھی زیرِ بحث لایا جائے گا جب کہ گزشتہ چھ ماہ میں بارڈر پر بھارتی جارحیت کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب دفاعی تجزیہ نگار پاک افغانستان بارڈر پر کشیدگی اور دراندازی میں افغان فورسز کو حاصل بھارتی مدد حاصل ہونے کے ثبوت ملنے اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے بعد ہونے والی اس اجلاس کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔