اشتہار

شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے نے دنیا کا چکر مکمل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی: شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ سولر امپلس ٹو دنیا کے گرد چکر مکمل کر کے ابوظہبی پہنچ گیا، طیارے نے دنیا کے گرد 42 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

SOLAR POST 1

تفصیلات کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ سولر امپلس ٹو دنیا کا چکر مکمل کر کے ابو ظہبی پہنچ گیا، ابو ظہبی پہنچنے پر طیارے کا شاندار استقبال کیا گیا۔ طیارے نے دنیا کے گرد 42 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

- Advertisement -

SOLAR POST 5

طیارہ آخری مرحلے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 2 روز قبل روانہ ہوا تھا۔

طیارے نے انیس ماہ میں دنیا کے گرد بیالیس ہزار کلومیٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا، بوئنگ سیون فور سیون جتنے پروں کی لمبائی والا طیارہ رات کے وقت چار بیٹریز سے سفر کرتارہا، اسے تیار کرنے والے ماہرین نے اسے ماحول دوست قرار دیا ہے۔

SOLAR POST 3

سولر امپلس اب تک 30 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے شمسی توانائی کی مدد سے دنیا کا چکر لگانے والا پہلا طیارہ بن گیا ہے۔

قاہرہ سے ابوظہبی کی پرواز اس کے سفر کا 17واں اور آخری مرحلہ تھا، جس کے دوران اس نے بحرالکاہل اور بحرِ اوقیانوس کو عبور کیا ہے جبکہ اپنے سولہویں مرحلے کے سفر میں اسپین کے شہر سویل سے مصر روانہ ہوا تھا، اپنی اس پرواز کے دوران جہاز نے بحیرہ روم عبور کیا۔

SOLAR POST 2

SOLAR POST 6

پوری دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن میں دو پائلٹوں نے باری باری پرواز کی، آندرے بوشبرگ سولر امپلس ٹو کو قاہرہ لے گئے جبکہ برٹرینڈ پیکارڈ نے ایسے آخری منزل تک پہنچایا۔

اس میں سے سب سے طویل سفر جاپان کے شہر نگویا سے امریکہ میں ہوائی کے درمیان کا تھا۔ یہ سفر 118 گھنٹوں میں مکمل ہوا تھا۔

یاد رہے کہ سولر امپلس نے اپنا سفر گذشتہ سال مارچ میں ابوظہبی سے ہی شروع کیا تھا تاہم بیٹریوں میں خرابی کی وجہ سے اسے کافی مدت ورکشاپ میں گزارنا پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں