اشتہار

پیرس : گرجا گھر پر چاقو بردار افراد کا حملہ ایک فرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : چاقو بردار حملہ آوروں کا گرجا گھر پر حملہ،  حملہ آوروں کے وار سے ایک فرد ہلاک جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور گرجا گھر میں موجود تمام مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسلح حملہ آوروں فرانس کے علاقے نوماندے میں واقع چرچ پر حملہ کیا جہاں 6 افراد موجود تھے، فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں موجود دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے دونوں افراد نے چاقو کے زور پر چرچ میں موجود افراد کو یرغمال بنایا تھا۔

FRANCE POST 3

- Advertisement -

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ’’حملہ آوروں نے یرغمال بنائے ہوئے 6 میں سے ایک فرد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا ہے، چرچ پر حملہ اُس وقت کیا گیا کہ جب عبادتی تقریب ختم ہوگئی تھی‘‘۔

FRANCE POST 2

حملہ آوروں کے چرچ میں گھسنے کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

پڑھیں :  پیرس : سیکیورٹی الرٹ کے باوجود حملہ آور ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا

 یاد رہے رواں ماہ 15 جولائی کو فرانس کے ساحلی شہر نیس میں دہشت گردوں کی جانب سے اس وقت حملہ ہوا جب لوگ سڑک پر قومی تقریبات میں مصروف تھے، دہشت گردوں کی جانب سے اس منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لیے ٹرک کا استعمال کیا گیا تھا، پیرس کی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ عوام کو نشانہ بنانے والے ٹرک کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

ٹرک ڈرائیور نے ساحلی شہر نیس کے مقام پر جمع لوگوں پر تیز رفتار ٹرک چڑایا جس کے باعث 84 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ٹرک میں سوار افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور سڑک پر موجود دو کلومیٹر تک افراد کو روندا گیا۔

 

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں