کراچی: اسٹیٹ بینک آئندہ 2 ماہ کیلئے مانٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بورڈ معاشی اعداد وشمار کا جائزہ لیکر مانیٹری پالیسی کی منظوری دے گا، جس کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا پریس کانفرنس میں کریں گے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے آنے والی نئی مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں : نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان : بنیادی شرح سود6 فیصد کی شرح پر برقرار
ماہرین کے مطابق شرح سود میں کسی ردو بدل کا امکان نہیں تاہم مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر متوقع فیصلہ بھی آسکتا ہے
یاد رہے رواں سال اکیس مئی کو مرکزی بینک نے شرح سود 25 بیسز پوائنٹس کمی سے پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ملکی تاریخ میں 42 سال کی کم ترین سطح ہے۔