جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اورشان مسعود تاحال فلاپ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ٹیم کے اوپنرز کے مسائل حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ دورہ انگلینڈ کی آٹھ اننگز میں کوئی بڑی شراکت قائم نہ کرسکے۔

ایسا لگتا ہے کہ جیسے قومی ٹیم کے اوپنرز نے دورہ انگلینڈ میں نہ چلنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ کی جانب سے دورہ انگلینڈ میں نصف سینچری بننا تو دور کی بات دونوں نے مل کر ففٹی پارٹنر شپ تک نہ دی۔

دونوں کھلاڑی دورہ انگلینڈ میں آٹھ بار اوپننگ کے لئے آئےاور کچھ کیے بغیر ہی چلے گئے۔ محمد حفیظ اور شان مسعود انگلش بولروں کے ہاتھوں ایسے آؤٹ ہوئے جیسے کرکٹ کھیلنا ہی نہیں جانتے۔

شان مسعود باہر جاتی گیندوں سے چھیڑ چھاڑ سے باز ہی نہیں آتے۔ محمد حفیظ کو بھی کیچنگ پریکٹس کرانے کا بڑا شوق ہے۔

منیجمنٹ نے ووسٹرشائر کے خلاف سمیع اسلم کو موقع دیا لیکن وہ بھی دھوکہ دے گئے۔ انگلینڈ کے خلا ف تیسرے ٹیسٹ کے لئے مصباح الحق کا سب سے بڑا چیلنج اوپنرز کے انتخاب کا ہوگا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں