جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خضر خان نے امریکی میڈیا پر مزید انٹرویوز دینے سے معذرت کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈیموکریٹک کنونشن میں اپنی جان دار تقریر سے شہرت حاصل کرنے والے کیپٹن ہمایوں کے والد پاکستان نژاد امریکی خضر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے مزید جوابات نہیں دے سکتے جو کہنا تھا کہہ دیا اب اس حوالے سے میڈیا پر مزید انٹرویوز نہیں دے سکتا، پاکستانی نژاد امریکی فوجی کے والد خضر خان اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی۔

واشنگٹن میں سی این این کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خضر خان کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا اب جواب کے بدلے جواب اور ٹرمپ کے ساتھ الفاظی جنگ مزید نہیں کروں گا، جو کہنا تھا کہہ دیا اب جو کرنا ہے سیاست دان کریں۔

خضر خان نے مزید کہا کہ میں اپنی اور اپنے بیٹے کی عزت و وقار کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں، مخالفین کہہ رہے ہیں کہ امریکا چھوڑ دو، یہ میرا ملک ہے میں کہیں نہیں جاؤں گا، گزشتہ پچیس سالوں میں امریکا سے باہر نہیں گیا۔

- Advertisement -

ایک سوال پر خضر خان کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا پر میرے انٹرویوز پر ہیلری کلنٹن کی مہم چلانے والوں کا کوئی کردار نہیں۔


 مزید پڑھیں : کیا ٹرمپ نے امریکی آئین پڑھا ہے؟


واضح رہے کہ شہید امریکی نژاد پاکستانی فوجی کے والد خضر خان نے جمعرات کو منعقد ہونے والی ڈیمو کریٹک کنونشن میں ایک تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ’میں آپ سے پوچھتا ہوں، کیا آپ نے کبھی امریکہ کا آئین پڑھا ہے؟ میں خوشی سے آپ کو اپنی کاپی دیتا ہوں،اس تقریر کے دوران ہمایوں خان کی والدہ ساتھ ہی کھڑی تھیں۔


 مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں


جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ڈیموکریٹک کے کنونشن میں عراق میں ہلاک ہونے والے ہمایوں خان کی والدہ غزالہ خان کا مذاق اڑایا تھا، انکا کہنا تھا کہ کنونشن میں خطاب کرنے والے خضر خان کی اہلیہ کو دیکھیں تو وہ وہاں خاموش کھڑی نظر آتی ہیں کیوں کہ انھیں کچھ نہیں کہنا تھا بلکہ شاید انھیں کچھ کہنے کی اجازت ہی نہیں۔

واضح رہے کہ ہمایوں خان امریکی آرمی میں کیپٹن تھے اور 2004 میں عراق میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں